پنجاب: کورونا وائرئس، 514 کیسز منظر عام پر
پنجاب میں کورونا وائرس کے 514 نئے کیسز سامنے آگئے، متاثرہ افراد کی تعداد 6854 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں کورونا کے شکار 115 افراد جاں بحق جبکہ 2206 صحت یاب ہوچکے ہیں، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 6854 ہوگئی ہے۔ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائیونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں اور 4075 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
لاہور میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 2154 تصدیق شدہ مریض ہیں۔ ننکانہ صاحب 17، قصور 61، شیخوپورہ 21، راولپنڈی 380، جہلم 60، اٹک 35، چکوال 5، گوجرانوالہ 176، سیالکوٹ 184، نارووال 18 جبکہ گجرات میں 237 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان کے مطابق حافظ آباد میں 33، منڈی بہاؤالدین 32، ملتان 83، خانیوال 7، وہاڑی 51، فیصل آباد 117، چینیوٹ 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 7، جھنگ 43، رحیم یار خان 71، سرگودھا میں 71 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ میانوالی 20، خوشاب 15، بھکر 13، بہاولنگر 12، بہاولپور 21، لودھراں 9، ڈی جی خان 32، مظفرگڑھ 23، لیہ 3، ساہیوال 14، اوکاڑہ 19 اور پاکپتن میں 20 کنفرم مریض ہیں۔
Comments are closed on this story.